اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے کہا ہے کہ حماہ شہر کے علاقے الفرای میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے میں بھاری مقدر میں اسرائیلی ہتھیاراور گولہ بارود کا پتہ لگاکر انہیں ضبط کرلیا گیا ہے -
العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے ملک کےشمالی شہر حلب کے بھی مضافاتی علاقوں میں متعدد گاؤں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -
اس درمیان شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حلب کے علاقے اثریا میں خیبرنامی پہاڑی پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے -
۔۔۔۔۔
شامی باغیوں کو امریکہ کی 100 ملین ڈالر کی امداد
مشرق وسطی میں امریکی نائب وزیر خارجہ انٹونی لینکن نے بحرین میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم باغیوں کو 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرےگا، امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گردوں کے ذریعہ شامی حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی نائب وزیر خارجہ انٹونی لینکن نے بحرین میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم باغیوں کو 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرےگا، امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گردوں کے ذریعہ شامی حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر چہ امریکہ نے باغیوں کو تربیت دینے کا منصوبہ متوقف کردیا ہے لیکن امریکہ شامی باغیوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھےگا۔انٹونی لینکن نے کہا کہ امریکہ نے اس سے قبل شامی باغیوں اور دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیاروں کا پیکیج فراہم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169