اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اتوار کے روز حلب شہر کے پاس واقع سیمنٹ کے کارخانے کے اطراف میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد انھیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب شامی فوج نے اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز حلب کے نواح میں واقع خناصر کے بعض نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ شامی فوج نے اسی طرح خناصر کے اطراف میں واقع دو علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور اس نے اثریا کے علاقے کے راستے کو کھولنے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
.......
/169