23 اکتوبر 2015 - 16:37
عراق میں اجتماعی قبروں سے 365 داعش جنگجوؤں کی لاشیں برآمد

عراق کے قصبے بیجی سے انیس اجتماعی قبروں سے 365 داعش جنگجوؤں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراق کے قصبے بیجی سے انیس اجتماعی قبروں سے 365 داعش جنگجوؤں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ داعش کے دہشت گرد شام اور عراق میں اپنی دہشت گردی کو موثر بنائے ہوئے ہیں، داعش دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بعد ان کے دفنانے کا معمہ اس وقت سامنے آیا جب عراقی فوج کےاعلیٰ افسر نے پریس کو داعش کے دہشت گردوں کی قبروں سے متعلق آگاہ کیا۔ فوجی افسر کے مطابق بغداد سے دو سو کلومیٹر دور بیجی کے علاقے سے داعش کے شدت پسندوں کی نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں، البتہ یہ لاشیں کتنی پرانی ہیں یہ واضح نہ ہوسکا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سولہ ماہ سے عراق کے قصبے بیجی میں عراقی فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کےباعث بیجی کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

.......

/169