22 اکتوبر 2015 - 17:37
صیہونی وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کے قتل عام کا ذمہ دار مسلم رہنما کو ٹھہرا دیا

نتین یاہو نے اسرائیل میں عالمی صیہونی کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلر یہودیوں کو جرمنی سے ختم نہیں صرف بے دخل کرنا چاہتا تھا لیکن مفتی اعظم فلسطین امین الحسینی نے ہٹلر کو یہودیوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کے لیے آمادہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو مسلم دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئے کہ انہوں نے تمام تاریخی حقائق کو روندتے ہوئے دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے قتل عام کا اصل ذمہ دار ہٹلر کے بجائے ایک مسلم رہنما کو قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق نتین یاہو نے اسرائیل میں عالمی صیہونی کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلر یہودیوں کو جرمنی سے ختم نہیں صرف بے دخل کرنا چاہتا تھا لیکن مفتی اعظم فلسطین امین الحسینی نے ہٹلر کو یہودیوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کے لیے آمادہ کیا تا کہ جرمنی سے بے دخل ہونے کے بعد یہودی فلسطین میں آباد نہ ہو سکیں۔ سرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات میں اسرائیل سمیت مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

.....

/169