20 اکتوبر 2015 - 16:48
مآرب میں امریکی ڈرون تباہ/ سعودی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مختلف فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے ہیں جبکہ صوبہ مآرب میں امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مختلف فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے ہیں جبکہ صوبہ مآرب میں امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے صوبہ العسیر میں  الربوعہ علاقہ میں سات میزائل  فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان حملوں میں سعودی عرب کی کئی بکتر بند گاڑياں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

.......

/169