20 اکتوبر 2015 - 12:20
بلوچستان کے شہر کویٹہ میں بم دھماکہ، ۱۰ افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان کے صوبے،بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پولیس کے مطابق دھماکا منگل کی رات سریاب روڈ پر دکانی بابا چوک کے قریب ٹرمینل پر کھڑی ایک بس میں ہوا۔
بس کوئٹہ سے کراچی جانے کے لیے تیار تھی اور اس میں کم سے کم چالیس مسافر سوار تھے۔

دھماکے کے نتیجے دو بچوں سمیت کم سے کم دس افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق کم سے کم 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بلوچستان کے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے کے امن کے خلاف سازش قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲