اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات، مزید فروغ پائیں گے۔
وزیر اعظم پاکستان نے پیر کے روز تین روزہ دورہ امریکہ کے لئے روانہ ہوتے وقت کہا کہ اپنے اس دورے میں وہ مختلف امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا یہ دوسرا سرکاری دورہ امریکہ شمار ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲