اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلادیش کے علمائے اہل سنت نے ڈھاکہ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ ملاقات جو ڈھاکہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی اقامت گاہ میں انجام پائی اس میں بنگلادیش کے سنی علماء نے آیت اللہ اختری کو خوش آمدید کہا اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
آیت اللہ اختری نے بھی اس ملاقات سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان آپسی روابط کو فروغ دینا، تفرقے اور اختلاف سے دوری اختیار کرنا اور آپس میں اتحاد کی فضا قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲