اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے یمن کے سرحدی علاقوں میں وارد ہو کر جیزان کے مزید علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی رضاکاروں نے فوج کی مدد سے منگل کے روز سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان کے ایک گاوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پیشقدمی اختیار کی ہے۔
عوامی رضاکروں نے ان جھڑپوں میں سعودی عرب کی ۴ بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲