اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی-
صیہونی فوج گذشتہ دس دن میں غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ پٹی میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے- مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملوں اور نمازیوں کے ساتھ ان کی جھڑپوں کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے-
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کا حملہ اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی منصوبہ بندی کے ساتھ کی جارہی ہے۔
.......
/169