10 اکتوبر 2015 - 17:59
صہیونی فوجیوں کی گولیوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہو گئی

بیت المقدس اور غزہ میں سنیچر کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق سنیچر کو ایک اور فلسطینی نوجوان ، بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئ ہے جب اس نے چاقو مارکے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان شہر قدس کے شعفاط کیمپ میں رہتا تھا۔

صیہونی فوجی اس سے پہلے سنیچر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود علاقے میں ہی ایک اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد علی سعید کو شہید کرچکے ہیں۔ اس فلسطینی نوجوان کے بارے میں بھی صیہونی فوجیوں کا دعوی ہے کہ اس نے چاقومارکے دو صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔

اسی اثنا میں ایک فلسطینی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہشام مروان بربخ نام کا ایک فلسطینی نوجوان شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲