اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں دوبم دھماکے، 30افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ امن ریلی کے دوران کیا گیا، اچانک یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے باعث 30افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نا شروع کر دیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں ۔ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.













.......
/169