7 اکتوبر 2015 - 10:45
یمن؛ مارب میں انصار اللہ اور آل سعود کے درمیان شدید جھڑپیں

یمن کے مشرقی صوبے مارب میں منگل کے روز ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم ساٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو پینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے مارب میں ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں امریکا اور آل سعود کی حمایت یافتہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی اور انصار اللہ کے جوانوں کے درمیان گزشتہ دو روز‍ کے دوران ہونے والی شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں۔ اس فوجی ذریعے کے مطابق المشجع اور صرواح کے علا‍قوں میں اس وقت بھی لڑائی ہورہی ہے۔ اس دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مارب کے کئی شہری مقامات کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲