اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی فتح کونسل نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہےکہ رواں سال کے آغاز سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق و شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں قریباً 600 سو مذہبی لیٖڈروں کا قتل کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ان مذہبی لیڈران کو داعش کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرنے اور اس گروہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر قتل کر دیا گیا ۔
شام میں بحران کےآغٖاز کے وقت سعودی عرب ،ترکی اور قطر کی طرف سے سبز جھنڈی اور مغرب کی مکمل حمایت کے بعد دہشتگردوں نے شام میں اپنی کاروائیوں کا آغاز کیا تھا سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کی مالی حمایت کرتے ہیں اور ترکی نے دہشتگردوں کی آمد ورفت کیلئے اپنی سرحدوں کو کھول رکھا ہے اردن کی سرزمین پر دہشتگردوں کو امریکی ماہرین تربیت دے کر شام روانہ کرتے ہیں۔
واضح رہےکہ شام میں جاری بحران کے دوران ہی گذشتہ سال سعودی عرب ،ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کی سرحد سے داخل ہو کر عراق کے ایک وسیع علاقے پر قبضہ کرلیا جس میں عراق کا دوسرا سب سے بڑا شہر موصل بھی شامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲