3 اکتوبر 2015 - 16:51
سانحہ منیٰ کی مسلم عدالتوں کے ذریعے تحقیقات کی جائے گی: لبنان کے سنی عالم دین

لبنان کے ایک اہلسنت عالم دین نےکہاہےکہ سانحہ منیٰ کی مسلم عدالتوں کے ذریعے تحقیقات کی جائےگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ایک اہلسنت عالم دین اور لبنانی امت تحریک کے سیکرٹری جنرل ’’شیخ عبدالناصر الجابری ‘‘نے حج کے انتظامات میں حکومت آل سعود کی کوتاہی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ کی تحقیقات مسلم عدالتوں کے ذریعے کرنی چاہئے ۔

انہوں نےکہا کہ ماضی میں بھی ہم نے سعودی حکام سے حج کے انتظامات وامورات میں مسلم ممالک سے تعاون لینے کا مشورہ دیاتھا لیکن بدقسمتی سے سعودی حکام نے آج تک ہماری بات کی طرح توجہ نہیں دی ۔

انہوں نےکہا کہ منیٰ حادثے میں جان بحق ہونے والے حاجی دنیا کے تمام ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان متاثرین کی مدد کریں ۔

انہوں نے حکومت آل سعود کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کرٔہ ارض پر شدید زلزلے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں لیکن حج جیسی تقریب میں ہزاروں حاجیوں کی موت سے اس بات کا واضح ثبوت ملتا ہے کہ حکومت آل سعود انتظامات حج سنبھالنے کے اہل نہیں ہے ۔

انہوں نے اس سانحہ میں جانبحق یا زخمی ہونے والے حاجیوں کے ساتھ آل سعود حکام کی بے توجہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ حج کی تقریب کو کوئی بھی ملک اکیلے منظم نہیں کرسکتا ہے اور سعودی عرب کی طرف سے حج امورات میں دوسرے اسلامی ممالک سے مدد حاصل نہ کرنا آل سعود کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔

انہوں نےکہاکہ دنیا بھر میں حج سے بھی بڑی تقریبات اوراجتماع منعقد ہوتے ہیں اور ان اجتماع میں کبھی بھی اسطرح کا سانحہ کوئی پیش نہیں آیا ہے ۔

موصوف اہلسنت عالم دین نے حکومت آل سعود کی طرف سے سانحہ منیٰ کی ذمہ داری حجاج کرام کے کندھوں پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ اس المناک سانحہ کی اصل ذمہ دار حکومت آل سعود ہے کیونکہ عازمین حج صرف مناسک حج کے فرائض انجام دینے کیلئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں ۔

انہوں نے اسلامی ممالک کی عدالتوں اور تنظیموں کو اس سانحہ کی تحقیقات کرنے پر زوردیتے ہوئےکہاکہ اگراس سانحہ کی تحقیقات مغربی ممالک میں کی گئی تو ہمیں ان سے اس سانحہ کی صاف و شفاف تحقیقات کی امید نہیں رکھنی چاہئے ۔

شیخ الجابری نے مزید مسلم ممالک اور علماء کرام  پر زور دیاہےکہ وہ مظلوم شامی ،لبنانی ،یمنی ،عراقی اور فلسطینی قوم کی حمایت میں استکباری طاقتوں کے خلاف صف آرا ہوجائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲