3 اکتوبر 2015 - 12:02
سانحہ منیٰ پر عالم اسلام کی خاموشی ایک اور عظیم سانحہ

انہوں نے اس واقعے کو سعودی حکومت کی نااہلی قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر عالمی اداروں کی طرف سے مکمل خاموشی ایک اور عظیم سانحہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار ’’شبہان سکسینا‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں سانحہ منیٰ پر عالمی اداروں کی مکمل خاموشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت منیٰ کے سانحے کے حوالے سے بہت سے حقائق کو چھپا رہی ہے۔

انہوں نے اس واقعے کو سعودی حکومت کی نااہلی قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر عالمی اداروں کی طرف سے مکمل خاموشی ایک اور عظیم سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار اور انسانی جانوں کا محافظ قرار دے رہا ہے نے ابھی تک سعودی حکومت کی مذمت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حج کے موقع پر ہونے والے مختلف حادثات اور ان میں ہزاروں افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی حکومت میں حج کے انتظامات کرنے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے ۔

شبہان سکسینا نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ کے خصوصی تقدس اور اربوں مسلمانوں کی عقیدت کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کا انتظام و انصرام صرف سعودی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے بلکہ مسلم ممالک کو مناسک حج کے انتظامات کے حوالے سے ایک بین الاقوامی مسلم کونسل تشکیل دینی چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲