اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انصاف مصطفی پور محمدی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی حکومت نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کو ہم سفارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ بین الااقوامی اداروں کے ذریعے چارہ جوئی کریں گے۔
انہوں نے مشترکہ فیصلہ سازی کے فقدان اور امت اسلامیہ کے مستقبل سے لاپرواہی کو ، عالم اسلامی کی مشکلات اور مسائل کی اہم وجہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ چوبیس ستمبر کو عیدالضحی کے دن رمی جمرات کے دوران پیش آنے والے سانحہ منیٰ میں ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔
.......
/169