1 اکتوبر 2015 - 11:32
ایران نے شام میں روس کے فوجی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف روس کے فوجی اقدام سے ایرانی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے جمعرات کے روز کہا کہ خطے اور دنیا کے امن اور سلامتی کو درپیش مشترکہ چیلنج کی حیثیت سے دہشت گردی سے حقیقی اور مؤثر مقابلہ ایک ضرورت ہے اور اس ہدف کا حصول عراق اور شام کی حکومتوں کے ساتھ، جو دہشت گردی سے مقابلے کا اصل بوجھ اٹھا رہی ہیں، تعاون کی بنیاد پر مشترکہ بین الاقوامی اقدام اور سنجیدہ عزم کا متقاضی ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ روس سے شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کو دہشت گردی سے مقابلے اور دہشت گردی سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کی راہ میں اٹھایا گیا قدم سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیس بار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲