اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے منگل کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت سانحہ منی کے سلسلے میں قصوروار ہے اور دوسروں پر الزام تراشی سے کوئی چیز بدلنے والی نہیں ہے۔
علی اکبر ولایتی نے سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے حجاج کے اہل خانہ اور تمام مسلمانوں کو تعزیت پیش کی۔ علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ آل سعود حکومت اپنے آپ کو خادم الحرمین کہتی ہے تو اسے اپنی ذمےداری پر بھی عمل کرنا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ کا مزید کہنا تھاکہ اگر یہ حکومت حجاج کا تحفظ نہیں کر سکتی ہے تو پھر اسلامی ممالک کو اس سلسلے میں اپنی ذمےداری ادا کرنی چاہئے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا سانحہ منی سعودی عرب اور اسرائیل کی ملی بھگت کا نتیجہ ہوسکتا ہے؟ کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اور اسرائیل کے درمیان مختلف شعبوں میں پایا جانے والا تعاون کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر پردہ ڈالا جاسکتا ہو۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سانحہ منی کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کیونکہ اس میں بعض اہم افراد جاں بحق یا لاپتہ ہوئے ہیں اور سعودی عرب کی حکومت کو ان لاپتہ افراد کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دینا ہوں گے۔
.......
/169