28 ستمبر 2015 - 15:30
افغان فوجی کی کارروائی، 100 سے زیادہ طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پیر کو اعلان کیا کہ افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہونے والی فوجی کارروائی میں ایک سو چار طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پیر کو اعلان کیا کہ افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہونے والی فوجی کارروائی میں ایک سو چار طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان فوجی کارروائی میں اکتالیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان عظیمی نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں چار افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی طالبان کے قبضے سے برآمد ہوا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار روز کے دوران سڑک کے کنارے نصب کئے گئے ایک سو اڑتالیس بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ان بموں کو ناکارہ بنا کر بڑے تخریبی واقعات کی روک تھام کی گئی ہے۔ 

.......

/169