27 ستمبر 2015 - 12:28
شام کے صوبہ حلب میں 60 وہابی دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبہ حلب کے دو علاقوں باب المنصور اور الصاخور میں شامی فورسز کی کارروائی میں 60 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ حلب کے دو علاقوں باب المنصور اور الصاخور میں شامی فورسز کی کارروائی میں 60 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر دمشق کے قریب شامی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔شامی فورسز نے صوبہ درعا، ادلب اور حمص ميں بھی وہابی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شام ميں مغرب نواز وہابی دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے اور وہابی دہشت گردوں کے حامی ممالک اب ان کی پشت خالی کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169