25 ستمبر 2015 - 19:55
قم کے مراجع تقلید نے سانحہ منیٰ کا اصلی قصور وار سعودی حکومت کو ٹھہرایا

قم کے مراجع تقلید نے سانحہ منیٰ میں جانبحق ہونے والے حجاج کے پسماندگان کو تسلیت پیش کرتے ہوئے اس واقعہ کا اصلی ذمہ سعودی حکومت کو ٹھہرایا اور حج کے درست انتظامات کرنے میں سعودی عرب کی نالائقی پر تاکید کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قم کے مراجع تقلید نے سانحہ منیٰ میں جانبحق ہونے والے حجاج کے پسماندگان کو تسلیت پیش کرتے ہوئے اس واقعہ کا اصلی ذمہ سعودی حکومت کو ٹھہرایا اور حج کے درست انتظامات کرنے میں سعودی عرب کی نالائقی پر تاکید کی۔
مراجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ صافی گلپائگانی، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ علوی گرگانی اور آیت اللہ شبیری زنجانی نے الگ الگ پیغامات جاری کر کے سرزمین منیٰ میں سعودی عرب کی بد انتظامی کی وجہ سے ضیاع ہوئی جانوں کے پسماندگان اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہوئے انہیں تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کے لیے دعا مانگی۔
انہوں نے اس عظیم سانحے کا اصلی ذمہ دار سعودی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے علمائے اسلام اور اسلامی ممالک کے عہدہ داروں کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دئے جانے پر زور دیا اور کہا کہ ان واقعات کی صحیح چھان بین ہونا چاہیے اور حرمین شریفین کی مینجمنٹ کے بارے میں ٹھوس اقدام کیا جانا چاہیے۔
مراجع عظام نے تاکید کی کہ عالم اسلام حرمین شریفین کے امور کو چلانے کے لیے ایک تجربہ کار کمیٹی معین کرے تاکہ اس طرح کے واقعات میں کمی لا کر حاجیوں کے لیے ہر طرح کے امن و سکون کو یقینی بنایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲