25 ستمبر 2015 - 19:06
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

ایک فلسطینی نوجوان، جو ایک ہفتے قبل نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا، جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان، جو ایک ہفتے قبل نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا، جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا-
حالیہ برسوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں-

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس وقت بھی سات ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی، صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ہیں جہاں انھیں سخت صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲