23 ستمبر 2015 - 17:44
چہرے سے نقاب نہ ہٹانے کے جرم میں فلسطینی لڑکی شہید+ تصاویر

چہرے سے نقاب نہ ہٹانے کے جرم میں صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی ۱۸ سالہ کو گولی مار کر شہید کر دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز الخلیل شہر میں واقع ایک چیک پوسٹ پر فلسطین کی ایک ۱۸ سالہ لڑکی کو صرف اس جرم میں براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا کہ اس نے چہرے سے نقاب نہیں ہٹائی۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوان لڑکی کو صیہونی فوجیوں نے صرف اس بنا پر فائرنگ کا نشانہ بنایا کہ اس غیرت دار فلسطینی لڑکی نے اپنے چہرے سے نقاب اٹھانے سے انکار کردیا تھا-
 صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں یہ فلسطینی لڑکی زخمی ہو گئی تھی جو  زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئی-
اس فلسطینی لڑکی کے والد نے فرانس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بے گناہ بیٹی پر صیہونی فوجیوں نے ایسی حالت میں گولیوں کی بارش کردی کہ اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں تھا- واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

.............

۲۴۲