اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیر سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید قلبی حسین رضوی کے انتقال پر اسمبلی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغمام کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
و بشر الصابرین الذین اذا اصابتهم مصیبة قالوا إنا لله و إنا إلیه راجعون
کشمیر کے جلیل القدر عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید قلبی حسین رضوی جو ہمیشہ سے امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کے چاہنے والوں اور انقلاب اسلامی کے سچے حامیوں میں سے تھے کے انتقال کی پرملال خبر سے انتہائی دکھ اور الم محسوس ہوا۔
مرحوم و مغفور کہ جنہوں نے خانہ معبود اور دیار محبوب کے جوار میں دعوت حق پر لبیک کہی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ صادقانہ اور ذمہ دارانہ تعاون رکھا، دسیوں کتابوں اور مقالوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا اور برصغیر مخصوصا وادی کشمیر میں اہل بیت عصمت و طہارت کی تعلیمات کو عام کرنے اور دینی خدمات انجام دینے میں پیشقدم رہے۔
انہوں نے کئی سال تک کشمیر کے مومنین کو مناسک حج کی تعلیم دینے اور ایام حج میں تبلیغ کرنے کا بیڑا اپنے کاندھے پر اٹھائے رکھا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس پرہیزگار عالم دین کی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، کشمیر کے علماء اور مومنین مخصوصا مرحوم کے اہل خانہ اور حلقہ احباب کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بارگاہ ربوبی سے مرحوم مغفور کے بلندی درجات کی دعا کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۶ ذی الحجۃ الحرام، ۱۴۳۵ مطابق ۲۰ ستمبر ۲۰۱۵
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲