اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسجد الحرام کے خطیب جمعہ ’’صالح بن حامد ‘‘نے کل اپنے جمعہ کے خطبے میں اسرائیلی فوج و یہودی انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ غاصب صیہونی رژیم نے مقدس مسجد کی بے حرمتی کرکے اس کے خلا ف جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔
انہوں نے مسلمانوں کیلئے مسجد الاقصیٰ کے تقدس پر زوردیتے ہوئےکہاکہ صیہونی رژیم کےمجرمانہ اقدامات مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف حقیقتاً ایک چیلنج ہے ۔
انہوں نے مسجد الاقصیٰ کو مسلمانوں ویہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کے صیہونی منصوبوں پر اقوام عالم اورعالمی اداروں کی خاموشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاکہ صیہونی حکومت ایسے نازک وقت میں کہ جب اسلامی دنیا خانہ جنگی میں گھری ہوئی ہے ایسے منصوبوں کو عملانے کی کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ مسجد الاقصیٰ کے خلاف صیہونی رژیم کے بڑھتے حملوں کا حتمی مقصد اس مقدس مقام کو تقسیم کرنا ہے ۔
دریں اثنا سلامتی کونسل نے اپنے ایک متفقہ اعلانیہ میں مسجد الاقصیٰ پر صیہونیوں کے اشتعال انگیزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ نمازیوں اور زائرین کو مسجد الاقصیٰ میں کسی خوف و تشددکے بغیر آنے کی اجازت دینی چاہے ۔
واضح رہےکہ قابض صیہونی فوجیوں اور انتہاپسند یہودیوں نے اتوار کی صبح فلسطینی نمازیوں پر مسجدالاقصیٰ کے اندر حملہ کرکے دسیوں نمازیوں کو زخمی و گرفتارکرلیاتھا کہ جس کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲