اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور سربیا پیٹروکیمیکل، پلوں کی تعمیر، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں.
ايران كے نائب وزير برائے صنعت، كانكني اور كامرس ولي الله افخمي نے اپنے دورہ سربيا كے موقع پر صربي پيٹروكيميكل ريفائنري، تعميراتي كمپني، اور سياحت اور كھيلوں كے حكام كے ساتھ تعاون كے مختلف معاہدوں پر دستخط كئے.
پينچيو ريفائنري كمپني كے ڈائريكٹرز كے ساتھ اجلاس ميں دونوں اطراف كي جانب سے توانائي كے شعبے ميں تعلقات كي توسيع اور اس مقصد كے لئے ماہرين كے تبادلے ميں اضافے پر زور ديا.
سربيا كے چيمبر آف كامرس كے اراكين سے ملاقاتوں ميں ايراني وفد نے صنعتي، زراعت، سياحت، اور فارماسيوٹيكل شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي صلاحيتوں سے متعلق آگاہ كيا.
ايراني وفد نے سربيا كے نائب وزير خارجہ،تجارت كے وزير اور سربيا كے معيشت كے وزير سے بھي ملاقاتيں كيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲