اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں حکومت قانون اتحاد کے رکن پارلیمنٹ علی العلاق نے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عراق کی قومی آشتی کے ہر طرح کے عمل میں دہشت گرد گروہوں اور غدار بعثیوں کے علاوہ سبھی کو شریک قرار دیا اور معزول نائب صدر ایاد علاوی کے اس وقت کے، جب وہ عراق کے عبوری صدر تھے، عراقی فوج میں بعثیوں کی واپسی پر مبنی اقدامات کی مذمت کی- علی العلاق نے قطر کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں دوحہ کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی فریق عراق کے سیاسی عمل میں مجرمانہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- انہوں نے وزیراعظم حیدر العبادی کے اصلاحاتی منصوبے کے بارے میں الدعوہ پارٹی کے لیڈروں کے درمیان کسی بھی طرح کے اختلاف کی تردید کی اور کہا کہ بعض سیاست دانوں اور ارکان پارلیمنٹ کو اصلاحات کے اس عمل کے دوران مشکلات کا سامنا ہے- واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے عراق کے بیت المال کی لوٹ مار اور بدعنوانی سے مقابلے کے لئے اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲