14 ستمبر 2015 - 11:37
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کو فورا ترک کرے: برطانوی مصنف

برطانیہ کے ایک نامور مصنف نے برطانیہ کے ایک روزنامہ میں چھپے اپنے ایک مضمون میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی و نسلی امتیاز پر مبنی اپنی پالیسیوں کو فوری ترک کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  برطانیہ کے نامور مصنف ’’جل فریزر‘‘نے برطانوی روزنامہ ’’دی گارڈین‘‘ میں اپنے ایک مضمون میں فلسطینیوں کے تئیں اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہےکہ صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے تئیں اپنے غیر انسانی  رویے کو فوری   تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ورنہ اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے 1967ءجنگ کے بعد فلسطینی علاقوں پر قبضے کو ناجائز قراردیتے ہوئے کہاہےکہ ان علاقوں میں اسرائیل کی تعمیراتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین  کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

فریزر نے لکھاہےکہ اسرائیلی وزیر ثقافت کا یہ بیان کہ سوڈانی مہاجرین اسرائیل کے بدن پر ایک کینسر نما داغ ہے سے یہ حقیقت اور بھی واضح ہوجاتی ہےکہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں نسلی امتیاز اور نسل کشی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے لکھاہےکہ فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات ختم کرنے اور ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیداکرنے میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کاہاتھ ہے ۔

واضح رہےکہ فلسطینی عوام اور اس سرزمین پر مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف صیہونی رژیم کی وحشیانہ پالیسیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے  اور اسکی ایک واضح مثال اتوارکے روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب غاصب صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ پر اسٹین گرینڈوں سے حملہ کرکے دسیوں نمازیوں کو بری طرح زخمی کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲