14 ستمبر 2015 - 11:25
نائب وزیر خارجہ: ایران،صنعا میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران یمن کے دارالحکومت صنعا کا سفارتخانہ بندکرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے،پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو میں الجزیرہ چینل کی اس رپورٹ کو من گھڑت قرار دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں متعین ایرانی سفیر اور دیگر ملازمین سفارتخانہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، یمن کے خلاف سعودی عرب کی بمباری اور جارحیت کے دوران یمن میں موجود تھے تاہم گذشتہ چند دنوں پہلے اپنی آنکھوں کے معائںے کی غرض سے وہ تہران آئے ہیں - ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بلا شبہ ایران کا سفارتخانہ یمن میں اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا- امیر عبداللھیان نے کہا کہ ایران، دہشت گردی سےمقابلے میں یمنی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے اسی کے ساتھ صنعا میں تہران سے متعلق سفارتی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے سعودی حکومت کو بھی خبردار کردیا گیا ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن میں فوجی اقدامات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےنمائندے کی کوششوں اور سیاسی طریقہ کار نیز یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے-

......

/169