اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسو شی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہوائی حملوں کا نشانہ بننے والے چھے ہندوستانی باشندوں کی لاشیں یمن کے ساحل سے ملی ہیں- رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایک ہندوستانی باشندہ ابھی لاپتہ ہے- صنعا اور جیبوتی میں ہندوستانی سفارت خانے مقامی حکام کے تعاون سے لاپتہ ہونے والے شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں- ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جنگی طیاروں نے منگل کے روز یمن کے ساحل کے قریب دو کشتیوں پر حملہ کیا تھا- کشتیوں پر سوار اکیس افراد میں سے چودہ افراد جان بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ چھ ہندوستانیوں کی لاشیں یمن کے ساحل سے ملی ہیں اور ایک لاپتہ ہندوستانی کی تلاش کا کام جاری ہے- یمن کے ساحلی محافظوں نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے ساحل کے قریب پانچ سے زیادہ کشتیوں پر حملہ کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲