11 ستمبر 2015 - 14:23
سعودی عرب نے پاکستان سے پھر فوجی مدد کی درخواست کی

سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن پر حملے کے لئے پاکستان سے فوجی مدد کی درخواست کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے دوستی گروپ کے ایک رکن اتالای ابوحسن نے اسلام آباد کے دورے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن کی جنگ میں پاکستان کی فوجی مدد کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اندر بھی امن و امان کی برقراری کے لئے ہمیں پاکستانی سیکورٹی دستوں کی ضرورت ہے- پاکستان نے ابھی تک اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

ماہرین کے بقول، سعودی عرب نہ صرف جنگ یمن میں کامیاب نہیں رہا ہے بلکہ اندرون ملک بھی اسے سیکورٹی خطرات اور دہشت گردوں کی دھمکیوں اور عوامی مخالفتوں کا سامنا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲