اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی کردستان علاقے کی کرد پیش مرگہ فورس نے جمعہ کے روز کرکوک کے نزدیک واقع کئی دیہاتوں کو داعش گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
کرد پیش مرگہ فورس نے کرکوک شہر کے جنوب اور مغرب میں داقوق کے دو محوروں سے داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے چار دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- عراقی فوج، عوامی اور کرد پیش مرگہ فورسز دو ہزار چودہ میں عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر داعش کے دہشت گردوں کے قبضے کے بعد سے ہی عراقی سرزمین سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں-
موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے کیمیاوی مواد تیار اور عراق اور شام میں اس ممنوعہ مواد کا استعمال کیا ہے- عراقی فوج اور عوامی فورس کو مراجع کرام کی حمایت سے دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲