اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے جمعرات کو کہا کہ بلاشبہ ایران کے خلاف امریکہ کی دوہری پالیسی اور اس ملک کی تمام پالیسیوں میں مکر و فریب کا ہونا، ایک حقیقت ہے اور جب تک اس کے سامراجی ڈھانچے میں تبدیلی نہیں آتی، یہ تبدیل نہیں ہو گی- علاء الدین بروجردی نے علاقے کے مسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ایران کے نظریات کے منافی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ تعاون ممکن نہیں ہے اور یہ ملک علاقے میں دہشت گردی کا اصلی حامی ہے- ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے داعش کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پیداوار قرار دیا اور کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد ایک سیاسی دکھاوا ہے اور علاقے کے مسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ایران کے تعاون نہ کرنے کی وجہ، مکمل طور پر منطقی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169