10 ستمبر 2015 - 14:17
ایران میں غیر ملکی سیاحوں کا سلسلہ باقاعدہ شروع

47 فرانسیسی سیاحوں پر مشتمل ایک قافلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبے میں بازرگان بارڈر سے زمینی راستے سے ایران پہنچ گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 47 فرانسیسی سیاحوں پر مشتمل ایک قافلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبے میں بازرگان بارڈر سے زمینی راستے سے ایران پہنچ گیا.

24 گاڑيوں پر سفر كرنے والے يہ سیاح اپنے 20 روزہ دورہ ايران كے موقع پر ملك كے مختلف شہروں، سياحتي اور ثقافتي مقامات كا دورہ بھي كريں گے.

شعبہ سياحت كے ايك اہلكار علي اسلام نے كہا كہ فرانسيسي سياح صوبے كے شمالي علاقوں كے ساتھ ساتھ چالدران شہر ميں قره چرچ كا دورہ بھي كريں گے.

قره چرچ جس كے لفظي معني سياہ چرچ كے ہيں يہ چرچ ايك پہاڑ كي چوٹي پر واقع ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران ميں سب سے زيادہ مشہور عيسائي يادگاروں ميں سے ايك ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ فرانسيسي سياحوں كا يہ چوتھا گروپ ہے جو ايران كے پركشش مقامات كا دورہ كرنے آرہا ہے.

47 فرانسيسي سياحوں پر مشتمل يہ قافلہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں ان كے قيام كے دوران زنجان، يزد، اصفہان، تہران، خراسان رضوي اور مازندران كے دورہ بھی کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲