اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کی صبح خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ گاؤں پر بلڈوزروں سے حملہ کیا اور علاقے کی وسیع اراضی کو تباہ کردیا-
ادھرصیہونی فوج کے خصوصی دسوں نےغرب اردن کے مختلف علاقوں پرحملہ کرکے نو فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا- صیہونی فوجی فلسطینیوں کوگرفتارکرکے کسی نامعلوم مقام کی طرف لے گئے-
دریں اثنا انتہا پسند صیہونی آبادکاروںت نے پیرکی رات صیہونی فوجیوں کی مدد سے غرب اردن کے علاقے سلفیت پرحملہ کیا-
صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کی طرف پتھر بھی پھینکے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں، خاص طور سے بچوں، کے درمیان خوف اور دہشت پھیل گئی-
صیہونی حکومت کے فوجی اورانتہا پسند صیہونی آبادکار تقریبا" ہر روزفلسطین کے مختلف علاقوں پرحملہ کرکے فلسطینیوں کو شہید اورزخمی نیزگرفتارکرلیتے ہیں-
.......
/169