اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ایک ممتاز سنی عالم دین ’’ شیخ صهیب حبلی‘‘ نے لبنانی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم ’’محمد رسول الله(ص)‘‘ کے حوالے سے سعودی مفتی کے اعتراض کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی مفتی کا یہ فتویٰ بغض و عداوت پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی مفتی اور دیگر وہابی سعودی علماء کا واویلا اور فلم محمد رسول الله(ص) کی مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ یہ فلم ایران میں بنائی گئی ہے اور یہی سے درباری اور ربانی عالم کے فرق کا پتہ چل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم میں پیغمبر اسلام(ص) کے بچپن کو دکھایا گیا ہے جس پر تمام امت کا اتفاق ہے اور رسول الله (ص)کی عصمت پرآخری وقت تک تاکید کی گئی ہے۔
موصوف سنی عالم دین نے اسلامی جمہوریہ ایران کو وحدت کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم سے وحدت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتاہے۔
انہوں نےسعودی مفتی عبدالعزیز آل الشیخ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف مفتی نے فلم دیکھے بغیر ہی فتوی صادر کردیا ہے اور اس کی ہمیشہ سے یہ عادت ہے کہ وہ ایران کے ہرکام کو نادرست قرار دیتا آرہا ہے۔
مغرب میں رسول اکرم(ص) کے پرنور چہرے کو مسخ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں آپ (ص)کی سیرت و صورت کو ایک ایسے بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ جسے آپ (ص) کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ مجید مجیدی کی فلم ’’محمد رسول الله (ص)‘‘ کو صرف ایرانی ہونے کی بناء پر وہابی فرقے کے علماء کی جانب سےقابل اعتراض قرار دیا جارہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲