اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ہی اصلاحات کا عمل جاری رکھنا بھی ضروری ہے-
حیدر العبادی نے عراق میں مختلف نسلوں، قوموں اور مذاہب کو اس ملک کی طاقت قرار دیا اور دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں کی آزادی کے لئے ہونے والی جنگ میں سب لوگوں کے تعاون کی اہمیت پر تاکید کی-
واضح رہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے عراقی عوام، اور مراجع کرام کے مطالبے پر ملک میں سیاسی و دفتری اصلاحات کا آغاز کر رکھا ہے-