7 ستمبر 2015 - 11:07
ایران، وینزویلا کی دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر زور

ایران کے صدارتی دفتر کے سربراہ محمد نهاوندیان نے وینزویلا کے نائب صدر برائے اقتصادی امور روڈولفو مارکو ٹوریس کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایران کے صدارتی دفتر کے سربراہ محمد نهاوندیان نے وینزویلا کے نائب صدر برائے اقتصادی امور روڈولفو مارکو ٹوریس کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیا.

محمد نهاونديان نے اس موقع پر مزيد كہا كہ دونوں ملكوں كے درميان اقتصادي تعلقات كے ساتھ ساتھ ژقافتي اور سائنسي شعبوں ميں بھي تعاون كي ضرورت ہے.
ايراني صد كے دفتر كے سربراہ محمد نهاونديان نے كہا كہ ماركيٹوں ميں استحكام لانے كے لئے تيل پروڈيوسروں اور تيل برآمد كندگان كے درميان تعاون ضروري ہے.
وينزويلا كے نائب صدر نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور وينزويلا ميں بہت قريبي تعلقات موجود ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ ان كے دورے كے موقع پر ايراني حكام كے ساتھ ملاقاتوں كے دوران تہران اور كراكس كے درميان تعلقات كي بہتري پر گفتگو كي گئي.
وينزويلا كے نائب صدر روڈولفو ماركو ٹوريس نے وينزويلا كے صدر نكولس ماڈورو كي جانب سے تحريري پيغام ايراني صدر حسن روحاني كي خدمات ميں پيش كيا. 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲