اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق نیوز ایجنسی " واع" کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے عراقی پارلیمنٹ میں قومی اتحاد کے نمائندے "سالم المسلماوی" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراق کے شمالی صوبے نینوا کے مرکز موصل شہر کو داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا کام صرف عراقی فوج کے ذریعے ہی انجام پائے گا- خالد العبیدی نے الرمادی صوبے میں عراقی فوج کے کارناموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ، سامرا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں اور دیگر اشیاء کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے- عراق کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ فوج نے الرمادی کے علاقوں البغدادی اور الحدیثہ میں ایک سو بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- اسی طرح عراقی فضائیہ نے ہفتے کے روز الرمادی کے "جوبیہ" علاقے میں بھی داعش کے عناصر پر حملہ کر کے ساٹھ دہشت گردوں کو موت گھاٹ اتار دیا- اسی طرح ایک اور فضائی حملے میں عراقی فوج نے ان پچیس دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا جو شہر سامرا میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲