اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روزنامہ رائ الیوم کے چیف ایڈیٹر ’’عبدالبیری عطوان ‘‘نے کل اپنے ایک مضمون میں علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر عرب لیڈران کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ شام جیسے اسلامی ممالک کی عوام کو نابود کرنے کیلئے یہ اسرائیلی نواز لیڈران بے تحاشا تیل کے ڈالر صرف کررہے ہیں ۔
انہوں نے عرب حکومتوں کی جانب سے شام ،یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کو اسلامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔
انہوں نےکہاکہ عرب حکومتیں شام اور یمن میں مداخلت کرکے ان ممالک کی بدترین صورتحال اور وہاں رونما ہورہے انسانی علمیہ کے ذمہ دارہے اوریہ حکومتیں ان ممالک کی عوام کی تباہی کیلئےاسلحہ و پیسہ بھیج رہےہیں۔
اسی طرح کے ایک اور بیان میں یمن کے سینئر سیاسی تجزیہ نگارنیظال نئیسہ نے فارس نیوزایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہاتھاکہ حکومت ریاض یمن میں واشنگٹن کی جانب سے جنگ لڑرہی ہے اور خطے میں اسرائیل ودیگر مغربی حکومتوں کےمنصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔
انہوں نےکہاتھاکہ سعودی عرب امریکہ کی حمایت کے بغیر یمن میں وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہیں کرسکتی ۔
شام میں بحران کے آغاز کے وقت سعودی عرب ،قطراور ترکی کی جانب سے سبز جھنڈی اور مغرب کی مکمل حمایت کے بعد دہشتگردوں نے شام میں اپنی کاروائیوں کا آغاز کیا تھاسعودی عرب اور قطر دہشتگردی کی مالی حمایت کرتے ہیں اور ترکی نے دہشتگردوں کے آمد ورفت کیلئے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہوئی ہیں بعض یورپی ممالک قطراور سعودی عرب کے دئے گئے سرمائے سے ان دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں ۔
شام میں جاری سرگرمیوں سے اب یہ انداز بخوبی ہوتا ہے کہ عالمی سیاست میں بظاہر ایک دوسرے کے دشمن شام میں بشارالاسد کے خلاف ایک ہی صفے میں کھڑے ہوئے ہیں اور امریکہ کی دوغلی پالیسیوں سے مزید واضح ہوجاتاہےکہ پوری دنیا میں دہشتگردی کے خلا ف جنگ کا دعویٰ کرنے والا امریکہ شام میں دہشتگردوں کا اصلی حامی ومددگا رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲