5 ستمبر 2015 - 15:04
ایران کو الگ تھلگ کرنے کی امریکی پالیسیاں ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کے سلسلے میں امریکی پالیسیاں ناکام ہو گئیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ہفتے کے دن کہا کہ ایران کی موثر خارجہ پالیسی کی وجہ سے بڑی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑا۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں اور اسے الگ تھلگ کرنے کی پالیسی کے دو نتیجے برآمد ہوئے ایک یہ کہ آج ایران ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور دوسرا یہ کہ ایران کا محاصرہ ختم ہو چکا ہے اوراس کے بین الاقوامی تعلقات کا از سرنو آغاز ہو گیا ہے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے طرز عمل سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ انہوں نے مجبورا پسپائی اختیار کی ہے اور وہ ایران کے خلاف نئے اقدامات انجام دینے کے درپے ہیں۔
محسن رضائی نے خطے کی صورتحال اور یمن پرسعودی عرب کے حملوں کے بارے میں کہا کہ خطے میں ریاض کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہئے کیونکہ بدامنی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو امن کی ضرورت ہے اور ہمیں اسلامی دنیا میں امن کی تقویت کے لئے تعاون کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲