اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ادلب کے مغرب میں واقع شہر الارتاب میں شہریوں نے مظاہرہ کر کے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کی قید سے شامی باشندوں کی رہائی اور اس شہر سے دہشت گردوں کے انخلا پر تاکید کی ہے- ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کے شہر القنیطرہ کے مسحرۃ علاقے میں شامی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی ان کے فوجی ہتھیاروں کو بھی تباہ کر دیا- اسی طرح شام کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقوں میں جیش الفتح سے موسوم دہشت گرد گروہ کے متعدد افراد ہلاک ہو گئے- دوسری جانب شام کے شمالی شہر حلب کے السریان جدید علاقے پر دہشت گرد گروہوں کے راکٹ حملوں میں اس علاقے کے افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲