2 ستمبر 2015 - 05:50
لبنانی حکام کو امام موسی صدر کے دستور العمل پر چلنے کا مشورہ

لبنانی تحریک اعمال کے ایک سینئر رکن نے حکام سے ملک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شہید امام موسیٰ کے الصدر کے نقشے قدم پر چلنےکا مشورہ دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنانی  تحریک اعمال کے سینئر رکن ’’حجت السلام حسن فرحت ‘‘نے حکام سے ملک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شہید اما م موسیٰ الصدر کے نقشے قدم پر چلنےکا مشورہ دیا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت یافرد تحریک اعمال پر یہ الزام عائد نہیں کرسکتی کہ تحریک حقایق کے خلاف کام کرکے لبنان میں خطرات پیدا کررہی ہے انہوں نےکہاہےکہ تحریک اعمال  خود کو بیان کرنے کیلئے خوف زدہ نہیں ہے ۔

بیان میں کہاگیاہےکہ بعض غیر ملکی و مقامی سیاسی تحریکوں سے وابستہ میڈیا نے لبنان میں ہورہے مظاہروں کا ذمہ دار تحریک اعمال کو ٹھہرایا ہے جبکہ تحریک اعمال نے لبنان کی اولین دشمن صیہونی حکومت سے لبنان کی خودمختاری کے دفاع کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں  ۔

انہوں نےکہاکہ اسلامی مقاومت کی صیہونی حکومت کے خلاف گذشتہ سالوں میں فتح اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف حال ہی میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں  سب اعمال تحریک کی  حمایت اور اس کے جانبازوں کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے اورغیر ملکیوں سے وابستہ جماعتیں یا افراد تحریک اعمال پر الزامات عائد کرکے اس کی چھڑی کو کبھی بھگاڑ نہیں سکتے ہیں  ۔

انہوں نےکہاکہ امام موسیٰ الصدر نےکہاکہ دشمنوں کے خلاف کامیابیوں اور اسلامی مقاومتی تحریکوں کو قوت بخشنے میں امام موسیٰ الصدر کےکردارکو فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ موسیٰ الصدر نے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہمیشہ اتحاد ویکجہتی پر تاکید کی اور اس وجہ سے لبنان میں اتحاد کو ان کا بنیادی اصول قراردیاجاتا ہے ۔

حجت السلام فرحت نے کہاکہ امام موسی ٰالصدر کی راہ واضح  شفاف اور انقلابی ہے اس لئے حکومتی اہلکاروں کو ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر لبنان کے سبھی مسائل کو حل  کرنا چاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲