31 اگست 2015 - 19:22
نائیجیریا: بوکوحرام کے حملوں میں 80 عام شہری ہلاک

بوکوحرام کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے دیہاتوں پر دھاوا بول کر اسّی لوگوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بوکوحرام نے شمال مشرقی صوبے بورنو کے بانو گاؤں پر حملہ کر کے اڑسٹھ عام شہریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اطراف کے دیگر دیہاتوں پر ہفتے اور اتوار کے حملوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے نائیجیریا اور دیگر ہمسایہ ممالک میں اب تک ہزاروں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بوکو حرام کے سفاکانہ اقدامات کے خوف سے اب تک بیس لاکھ سے زیادہ عام شہری اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲