30 اگست 2015 - 14:37
رپورٹ: مغربی کنارے کے 60 ہزار یہودی آباد کار امریکی باشندے

برطانیہ کی مشہوراکسفورڈیونیورسٹی کے ایک محقق کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارےمیں 60 ہزار یہودی آباد کارامریکی باشندےہیں جوکہ مقبوضہ علاقوں میں مقیم یہودی آبادکاروں کی کل آبادی کا 15 فیصد حصہ ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی مشہور اکسفورڈ ینورسٹی کے محقق ’’ساراہرچون ‘‘کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارےمیں 60 ہزار یہودی آباد کارامریکی باشندے ہیں جوکہ مقبوضہ علاقوں میں مقیم یہودی آبادکاروں کی کل آبادی کا 15 فیصد حصہ ہے۔

سروئے کے مطابق اس وقت ایک لاکھ 70 ہزار امریکی مہاجرین جن میں بچے بھی شامل ہیں مقبوضہ علاقوں میں  قیام پذیر ہے جوکہ اسرائیل کی کل آبادی کا 2 فیصد حصہ ہے۔

ساراکے مطابق مقبوضہ علاقوں میں امریکی نژاد یہودیوں کی اتنی آبادی حیران کن ہے اور 60 اور70 کی دہائی میں امریکیوں کی ایک بڑی تعدادغیرقانونی طورپر مقبوضہ علاقوں میں سرگرم ہوچکے تھے۔

سارا مقبوضہ علاقوں میں امریکی یہودی آبادکاروں کی تعداد اورمقبوضہ علاقوں پر   ان کےقبضے سے متعلق واشنگٹن کی پالیسیوں پر ایک کتاب 2016 ء مین شائع کرنے والی ہے ۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں یہودی آبادکاری کے ذریعے اسرائیلی حکومت فلسطینی آبادی کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہےلیکن خود صیہونی حکومت کے عادادو شمار صیہونی انتہا پسندوں کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن گئے ہیں ۔

اسرائیل کی سیول انتظامیہ کی جانب سے فلسطینیوں کے آباد ی  کےتناسب کے حوالے سے 2013 ء میں ایک رپورٹ جاری کی گی جس میں کہاگیا کہ مئی 2012 ءکو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی آبادی 26 لاکھ تجاوز کرگئ تھی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲