اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی تحریک کے مقاومت اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل ’’رمضان عبداللہ محمد ‘‘نے لبنان کی المیادین ٹی وی چنل کے ساتھ گفتگو میں فلسطین کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں مسئلہ فلسطین کو ایک خصوصی درجہ حاصل ہے ۔
انہوں نےکہا کہ مقاومت کے ایران کے ساتھ تعلقات بہت اچھے اور فلسطین کیلئے تہران کی حمایت انتہائی اہم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین سے متعلق بہت سے مسائل پر گفتگو کی ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے تئیں تہران کا موقف اسٹریٹجیک نقطہ نظر مبنی ہے ۔
انہوں نےمزید کہاکہ ایرانی حکومت وعوام میں فلسطین کو ایک خصوصی درجہ حاصل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲