اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ آناتولی نیوز کے مطابق ترکی کےجنوب مشرقی شہر مارڈین میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بم دھماکے کی ذمہ داری کرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک پر عائد کی ہے پ ک ک کے حملوں میں اب تک 61 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فوج کے حملوں میں 800 سے زائد کرد علیحدگی پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲