اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جن کے ممالک میں ایرانیوں کے داخلے کے لئے ویزا لازمی نہیں اسی طرح ایران بھی ان کو بغیر ویزا کے داخلے کی سہولت فراہم کرے گا.
يہ بات انہوں نے صوبہ اصفہان كے دورے كے موقع پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ تمام ممالك جو ايرانيوں كو بغير ويزے كے اپني حدود ميں داخل ہونے ديتے ہيں ہم بھي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے ان كو ايسي سہوليات فراہم كريں گے كہ وہ بغير ويزے كے ايران ميں داخل ہو سكتے ہيں.
ايراني وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ غير ملكي سياحوں كو اپني طرف متوجہ كرنے كے لئے وزارت خارجہ كي ذمہ داري ہے كہ وہ سرمايہ كاروں اور سياحوں كي آمد پر تمام سہوليات فراہم كريں.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے تمام صوبے اور شہر صنعتي، ثقافتي اور سماجي پركشش مقامات موجود ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲