اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ حکومت قانون کا احترام کرتی ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے.
يہ بات ايراني صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي 'امام خامنہ اي' كے ساتھ اپني كابينہ كے ہمراہ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے گزشتہ دو سالوں ميں موجودہ حكومت كي مختلف شعبوں ميں كاركردگي كي رپورٹ پيش كي اور كہا كہ گزشتہ سال كي نسبت اقتصادي ترقي ميں تين گناہ اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے معيشت پاليسيوں پر عمل درآمد كرنے پر حكومتي عہديداران اور انتظاميہ كي جدوجہد كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ 19 فيصد تيل كے علاوہ مصنوعات ميں برآمدات ميں اضافہ ہوا ہے.
ايراني صدر نے مزيد كہا كہ اس ميں كوئي شك نہيں كہ گزشتہ دو سالوں ميں حكومت كو كئي روكاوٹيں اور مسائل كا سامنا بھي كرنا پڑا ہے جن ميں سے ايك نقد سبسڈي كي ادائيگي تھي.
صدر مملكت نے كہا كہ سابقہ حكومت كي جانب سے ليا جانے والا قرضہ بھي موجودہ انتظاميہ كے لئے ايك اہم چيلنج ہے.
انہوں نے كہا كہ گزشتہ دو سالوں كے دوران موجودہ ايراني حكومت كي سب سے بڑي كاميابي معاشي استحكام لانا اور سماجي ماحول كو پرسكون بنانا ہے اور ان كي انتظاميہ نے عوام سے كيے گئے وعدوں كو پورا كرنے كے لئے ہر ممكن اقدام كئے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲